پی ایس پی سندھ اسمبلی میں کراچی کا مقدمہ لڑے گی، وسیم افتاب

پاک سر زمین پارٹی کے ممبران صوبائی اسمبلی اب باقاعدہ طور پر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اصل اپوزیشن بن کر دکھائیں گے، محمد دلاور

جمعہ 23 فروری 2018 19:17

پی ایس پی سندھ اسمبلی میں کراچی کا مقدمہ لڑے گی، وسیم افتاب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وائس چیئرمین پی ایس پی وسیم آفتاب نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ آج راء کے ایجنٹوں کے لیئے برا دن ہے کراچی کے امن کے لئے ہر قربانی دینے کہ لئے تیار ہیں ہم پارلیمانی سیاست میں بھرپور حصہ لینگے اورہم شہر کے لوگوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ لاوارث نہیں انہوں نے کہاکہ آج سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کراچی کے دعویدار صرف تین ارکان آئے تھیہم سندھ اسمبلی میں بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ بہت جلد سندھ کی سیاست میں اچھی تبریلی لائینگے کراچی کے دعویدار ایک پارٹی کے سربراہ نئی دہلی میں پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاتے ہیں اورکون سی ایم کیو ایم آج پاکستان زندہ آباد والوں کے لئیے خوشی کا دن ہے، دریں اثناء پی ایس پی رکن صوبائی اسمبلی محمد دلاور نے اسمبلی اجلاس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی کے مسائل پر سندھ اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے اور اب باقاعدگی سے اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے کیونکہ ہمیں کراچی کے ہر فرد سے پیار ہے اور ہم را کے ایجنٹوں کے عزائم کو نیست ونابود کردیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو لڑائی اور لندن پیسے بھیجنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے،انہیں صرف پیٹرول چوری کرنے کا کام ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بھارت جاکرپاکستان مخالف نعرے لگاتے ہیں اور یہاں آکرسیاست کرتے ہیں، اب ہم انہیں موقع نہیں دینگے،ہم پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں خوف تھا کہ اگر الیکشن ہونگے تو ہار جائیں گے، انہوں نے چال چلی تو جوابی چال ہماری بھی دیکھ لیں، ہم اسمبلی سے کوئی مراعات نہیں لینگے، یہاں سے ملنے والی تنخواہ اپنے شہدا کی غریب فیملی کو دے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب پر محمد دلاور نے کہا کہ دو سال سے ہمارے استعفے قبول نہیں کئے گئے،اسپیکر کو اختیار ہے اگر کوئی چالیس دن غیر حاضر رہتا ہیتو اسے ڈی سیٹ کردیں، ہمیں یہ فیصلہ قبول ہوگا