پاک سر زمین پارٹی نے بھر پورطریقے سے الیکشن مہم کا آغاز کردیا

انجمنوں برادری، ایسوسی ایشن سمیت مختلف مختلف کے برداریوں سمیت ہر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کا سلسلہ جاری

جمعہ 23 فروری 2018 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاک سر زمین پارٹی تحت باقاعدہ الیکشن مہم کی تیاریاںزور شور کے ساتھ جاری ہے اور اسلسلے میں شہر بھر میں عوامی اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں -جس میں،انجمنوں برادری، ایسوسی ایشن سمیت مختلف مختلف کے برداریوں سمیت ہر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میںپی ایس پی کے تحت حلقے این اے 255لانڈھی ٹاؤن میں وائس چیئرمین وسیم آفتاب، کراچی ڈویژن سے عرفان خان، ایم پی اے کورنگی شیراز وحید اور دیگر رہنماؤں کی مختلف برادریوں تاجروں اور معززین علاقہ سے ملاقات اس مو قع پر وائس چیئر مین وسیم آفتاب نے کہاکہ وہی تحریکیںکامیابی کی منزل تک پہنچاتی ہے جو عوام کے درمیاں سے نکلتی ہے مصطفیٰ کمال واحد لیڈر ہے جو درمیاں سے نکلیں ہے وہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اگر آپ لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا تو ہم اپنا حق حاصل کرسکتے ہیںکیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اگرکراچی یا صوبہ ترقی کریںگا توملک بھی ترقی کریں گا، انہوں نے کہاکہ اس شہر میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کیلئے مہاجروں کو پختونوں، بلوچوں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے لڑایااب شہر اور ملک میں مزید قومیتوں کے درمیان لڑائی نہیں ہوگی کیونکہ پاک سرزمین پارٹی نے اپنے قیام سے ہی اس شہر میں بھائی کو بھائی سے ملانے کی جدوجہد کا آغاز کیاانہوںنے کہاکہ انہوں نے کہاکہ عوام تباہ برباد ہوتے گئے لیکن حکمرانوں کے بینک بیلنس بڑھتے گئے کراچی شہر پورے پاکستان سے آئے ہوئے لوگوں کو پالتا تھا آج یہ شہر کچرے کا ڈھیر، اسکول اسپتال اور سڑکیں تباہ حال ہوچکی ہیں،باپ اپنے بچوں کو صاف پانی خرید کر پلانے پر مجبور ہے انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے نظامت کے دور میں پارٹی کی مخالفت کے باوجود اس شہر کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور مصطفی کمال اس شہر اور ملک کے لوگوں کی سنہری صبح کیلے جدوجہد کر رہے ہیںاسی طرح حلقے این اے 241 اور نگی ٹاون قصبہ علی گڑھ میںتقریب منعقد ہ پاک سر زمین پارٹی کے نیشنل کونسل کے رکن حفیظ الدین نے مختلف برداری ، تاجر برداری سمیت علاقے معززین ملاقات کر تے ہوئیرکن نیشنل کونسل حفیظ الدین نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کے پاس ہے جو وژن ہے وہی اس شہر اور ملک میں خوشحالی لیکر آئے گا، پاک سرزمین پارٹی بچوں کیلئے تعلیم، اسپتالوں میں ادویات، سستی بجلی اور ٹرانسپورٹ کو جدید نظام چاہتی ہے کراچی کے عام شہریوں کے مسائل سے ہٹ کر ایک بات ہمارے مطالبات میں شامل نہیں ہم نے آج فیصلہ نہیں کیا تو آنے والا وقت ہمارے بچوں کیلئے مشکل اور کٹھن ہوگا،ا س لئے اپ لوگوں کو پاک سر زمین پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا جبکہ حلقے این ای247 لیاقت آباد یوسی 40میں مختلف برادریوں ، تاجروں،ور معززین سے پی ایس پی سیکریٹر انفار مشن افتخار عالم خطاب کر تے ہوئے کہاکہ آج مصطفیٰ کمال نے کراچی میں بسنے والے مہاجر پختون بلوچ پنجابی اور سندھی سمیت تمام قومیتوں کے افراد کو ایک کردیا ہے اور کوئی ملک دشمن اب بھائی کو بھائی سے نہیں لڑا سکتا شہر کراچی کے تمام افراد چایے مہاجر پختون سندھی بلوچی پنجابی سب ایک پاکستانی قوم میں تبدیل ہوگیُ ہیں

متعلقہ عنوان :