اپوزیشن کوعوامی مسائل سے کوئی سروکارنہیں وہ صرف پوائنٹ سکورنگ کیلئے آتی ہے،مشتاق غنی

جمعہ 23 فروری 2018 19:17

پشاور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) صوبائی وزیراعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی نے کہاہے کہ اپوزیشن ایوان میںصرف پوائنٹ سکورینگ کیلئے آتی ہے انہیں عوامی مسائل اور خدمت سے کوئی سروکارنہیں ،اسمبلی ہال کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ بل میں ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن دونوں ایک پیج پر تھی تاہم حکومت ترمیم کوسلیکٹ کمیٹی کے پاس اسلئے بھیجناچاہتی تھی تاکہ ابہام کاخاتمہ ہو اوراپوزیشن کو آن بورڈ لیاجائے انہوںنے کہاکہ اپوزیشن عوام کودھوکہ دے رہی ہے سپیکرکی رولنگ کے بعداپوزیشن کاواک آئوٹ کاحق نہیں بنتا، خیبرپختونخوااسمبلی کی اپنی ایک روایت ہے یہاں مسائل افہام وتفہیم سے حل کئے جاتے ہیں تاہم اپوزیشن سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کرتی اور احتجاج کے مخصوص ایجنڈے پر عمل پیراہے ۔

(جاری ہے)

بل میں ترمیم پیش کرنیوالے پی پی کے فخراعظم کاکہناتھاکہ اسمبلی قواعدوضوابط کے تحت ترمیم پر اتفاق رائے نہ ہونے پرووٹنگ کی جانی چاہئے تھی تاہم سپیکرنے ایوان کوبلڈوزکرتے ہوئے ترمیم کوسلیکٹ کمیٹی کے سپردکرنے کی رولنگ دی چونکہ حکومتی اراکین کی تعدادایوان میں کم تھی اس لئے وہ ووٹنگ کیلئے تیار نہیں تھے ۔

متعلقہ عنوان :