ڈپٹی سپیکرنے اعزازالملک کواعزازالحق کہہ کرپکارا

جمعہ 23 فروری 2018 19:17

پشاور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)خیبرپختونخوااسمبلی کی ڈپٹی سپیکرمہرتاج روغانی نے جماعت اسلامی کے رکن اعزازالملک کواعزازالحق کے نام سے پکارا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران جب توجہ دلائونوٹس لینے کاوقت آیاتو ڈپٹی سپیکر نے رکن اسمبلی اعزازالملک کومخاطب کرتے ہوئے انہیں اعزازالحق کے نام سے پکارا تاہم غلطی کااحساس ہونے پر انہوں نے فوری طور پر معذرت کرلی۔