محکمہ صحت کی جانب سے ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی ریلی کا اہتمام

جمعہ 23 فروری 2018 19:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)محکمہ صحت کی جانب سے ماں اوربچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی ریلی کا اہتمام ،تم جیو ہزاروں سال جب ہزار دن ہو سہی دیکھ بھال کے عنوان سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ انتظامیہ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے بلاول میڈیکل اسپتال کوٹری سے ماں ار بچے کی صحت سے آگاہی کے لئے ریلی کا اہتمام کیا گیا جو بلاول میڈیکل اسپتال کوٹری سے نکالی گئی ریلی کا اختتام کوٹری مین چوک پہ کیا گیا۔

ریلی تم جیو ہزاروں سال جب ہزار دن ہو سہی دیکھ بھال کے عنوان سے نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید سکندر شاہ ،ڈی سی او لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام ڈاکٹر حفیظ آرائیں اے ڈی ایچ اوڈاکٹر شاہدہ میمن ،ڈاکڑ سروان کمار ،سمیر دیگر خواتینوں ورکرز نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے ،ریلی کے اختتام پہ مزکورہ افراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ماں اوربچے کی صحت کی آگاہی کے لئے ،تم جیو ہزاروں سال جب ہزار دن ہو سہی دیکھ بھال کے عنوان سے ریلی نکالی گئی جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکروں کو اپنے اپنے علاقے میں کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی چھ سو سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ہیلتھ سپر وائزر ضلع بھر کی 9 لاکھ 93ہزار 142پاپولیشن میں نیشنل پروگرام کے تحت معلومات اور 4لاکھ 85ہزار 230خواتین و بچوں کو ویکسین دی جائے گئی ،جبکہ 58ہزار 122حملہ خواتینوں کوٹی ٹی ون اور ٹی ٹی ٹو کے ٹیکے لگائے جائے گے، دو سے پانچ سالہ بچے جن کی تعداد 46ہزار 632کے قریب ہیں انہیں بھی ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئے گے ، حملہ خواتین اور بچوں کو پیٹ کے کیڑے کی دوائی بھی دی جائے گئی مہم 26فروری سے تین مارچ تک جاری رہی گئی جبکہ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز ماں اور بچے کی صحت کی مہم میں پولیو ویکسین بھی فراہم کریں گئی انہوں نے کہا کہ حملہ خواتین اور بچوں کی صحت کے حوالے سے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں اس موقع پہ موبائیل ہیلتھ اسپتالوں کو بھی دور دراز کے علاقوں میں محکمہ صحت جامشورو کی جانب سے شروع کیا گیا ہیں تا کہ عوام کو ان کی دہلیز پہ صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکے -