ملک میں آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری مہم بہت ضروری ہے، پروفیسر سکینہ عباسی

جمعہ 23 فروری 2018 19:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ملک میں ہونے والی آلودگی کے خاتمے کیلئے شجرکاری مہم بہت ضروری ہے اس سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا اور پر فضاء ماحول میسر آگے جبکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کوٹری جامشوروکی پر نسپل پروفیسر سکینہ عباسی نے کالج میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ کالج اساتذہ طلبہ میں شعور اور پودے لگانے کاجذبہ پیدا کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ کالج میں شجر کاری مہم اسی لئے شروع کی گی ہے تا کہ آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔انھوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ کا لج میں اور اپنے گھروں میں ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں اور جو پودے لگے ہوئے ہیں ان کی حفاظت بھی کریں کیونکہ صحت مند معاشرے کے لئے بھی شجرکاری ضروری ہے ،اس موقع پر کالج کی سابق پرنسپل بیلقس صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالج کے تمام اساتذہ اور طالبات کالج میں ہونے والی شجرکاری مہم کو بھر پور انداز میں کامیاب بنائیں اور طالبات میں پودے لگانے کا شعور پیدا کریں تاکہ آلودگی کا خاتمہ ہوسکے اور پرُ سکون ماحول میسر آسکے۔

(جاری ہے)

اس مواقع پرسکینہ قاضی، آپاشریںنے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں ریحانہ کوثر بھٹی، ارم شاہ، ریاض ،رخشندہ، فرزانہ ، شازیہ ، بشری، راحلیہ ، عابدہ، صفیہ ، رومانہ ،کرن ، عائشہ ،صائمہ ، سائرہ اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔