جامعہ سندھ کے 6 اسکالرز کے پی ایچ ڈی و ایم فل سیمینارز کا شیڈول جاری

جمعہ 23 فروری 2018 19:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) جامعہ سندھ کے شعبہ اسلامک کلچر اور انسٹیٹیوٹ آف کامرس کے 6 اسکالرز کے پی ایچ ڈی و ایم فل سیمینارز کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈین، فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلامک کلچر کے 2 اسکالرز عزیر محمود انصاری اور خیر محمد آصف میمن کے فائنل پی ایچ ڈی سیمینارز پیر 26 فروری کو جبکہ اسی شعبے کے اسکالر محمد یوسف بھنبھرو کا فائنل پی ایچ ڈی سیمینار منگل 27 فروری کو صبح 11 بجے انٹرنیشنل رلیشنز شعبے کے نیلسن منڈیلا ہال میں منعقد ہونگے دوسری جانب ڈین، فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامرس شعبے کے دو اسکالرز حمیدہ اور عبدالجبار تونیو کے فائنل ایم فل سیمینارز جبکہ اسکالر قرت العین شیخ کا پہلا ایم فل سیمینار منگل 27 فروری کو صبح 10 بجے انسٹیٹیوٹ آف کامرس میں منعقد ہونگے اس موقع پر اسکالرز کے سپروائیزرز پروفیسر ڈاکٹر محمد انور خان، ڈاکٹر بشیر احمد رند، پروفیسر ڈاکٹر عاشق علی جھتیال، ڈاکٹر حاکم علی مہیسر اور پروفیسر ڈاکٹر منیرالدین سومرو بھی موجود ہونگے دونوں فیکلٹیز کے ڈینز کی جانب سے اسکالرز، اساتذہ و طلباء کو سیمینارز میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :