چناری،بھارتی فوج کی تیسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری ، ایک شخص زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 19:16

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) بھارتی فوج کی تیسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے وادی لیپاء سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ ایک شخص زخمی چار رہائشی مکانات تباہ بھارتی گولہ باری کے باعث مقامی لوگ نماز جمعہ بھی ادا نہ کر سکے مورچوں میں بند ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کے وادی لیپاء سیکٹر کی سول آبادی کو نشانہ بنایا بھارتی فوج نے دن بارہ بجے سے دو بجے تک لیپاء سیکٹر کے دیہاتوں بٹلیاں،بجلدار،لبگراں،غئی پورہ اور چک مقام کو چھوٹے بڑے ہھتیاروں سے نشانہ بنایا بھارتی گولہ باری سے خرم ولد عبدالجلیل ساکنہ انٹلیاں شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبعی امداد کے بعد سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے فائر کیے گئے گولے لگنے سے محمد ایوب ولد ہدایت اللہ ساکنہ بٹلیاں،شیخ محمد سیلمان ولد عبدالعزیز ساکنہ بجلدار ،چوہدری قاسم ولد دین محمد ساکنہ بجلدار اور محمد عرفان قریشی ولد تواسین ساکنہ بجلدار کے رہائشی مکانات تباہ ہو گئے بھارتی گولہ باری کے باعث لوگ مورچوں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے اور وہ نماز جمعہ کی ادائیگی بھی نہ کر سکے مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر نماز جمعہ کے دوران گولہ باری شروع کر کے لوگوں کو جمعہ کی ادائیگی سے روکا ہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئی جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا

متعلقہ عنوان :