معروف اسلامی سکالرمفتی تقی عثمانی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی

جمعہ 23 فروری 2018 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)معروف اسلامی سکالرمفتی تقی عثمانی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی۔ نماز جمعہ میں اسلامی یونیورسٹی کی اعلیٰ قیادت اور جڑواں شہروں سے افراد کی بڑی تعدادبھرپورشرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز کے بعدریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور مفتی تقی عثمانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مفتی تقی عثمانی نے یونیورسٹی کی عالم اسلام کے لیے خدمات کو سراہا۔ بعدازاں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ، جس میں ریکٹر اسلامی یونیورسٹی، ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی، ،ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر سہیل حسن، ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی ڈاکٹر ضیا الحق سمیت اساتذہ و افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔۔۔