سرگودھا:مریم نواز کل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی

شہر بھر میں جگہ جگہ خوش آمدید کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے

جمعہ 23 فروری 2018 19:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)مریم نواز کل سرگودھا میں میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی شہر بھر میں جگہ جگہ خوش آمدید کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں،چوراہوں پر سائونڈ سسٹم کے زریعے دن بھر مسلم لیگ ن کے ترانے بجائے جاتے رہے ،جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان دن بھر اپنی اپنی گاڑیوں میں مسلم لیگی ترانوں پر گھومتے پھرتے رہے،کمپنی باغ کچہری بازار ،چوک بلاک نمبر 12 ،شربت والا چوک،بلاک نمبر 25 ،بلاک نمبر 22 سمیت مختلف جگاہو پر ریلی کی آمد کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ دوکان داروں نے چوہدری حامد حمید کی رہائش گاہ سے نکلنے والی ریلی پر جگہ جگہ گل پاشی بھی کی اور انہیں کل سرگودھا میں دختر پاکستان مریم نواز شریف کے سوشل میڈیا کنونشن کو بھر پور طریقہ سے شرکت کا بھی یقین دلایا۔