دنیا بھرمیں سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے، مولانا عبدالرشید حجازی

امریکہ واچ لسٹ میں پاکستان کو رکھنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگا رہا ہے،ہم اپنے قبلہ اول کے تحفظ کیلئے ہروقت تیار ہیں، مرکزی نائب امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان

جمعہ 23 فروری 2018 19:15

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب امیر مولانا عبدالرشید حجازی نے کہا کہ دنیا بھرمیں سب سے بڑا دہشت گرد اسرائیل ہے جس کی پشت پناہی امریکہ کررہا ہے امریکہ واچ لسٹ میں پاکستان کو رکھنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگا رہا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ ماہ قبل مسلمانوں کے قبلہ اول کے خلاف بیان بھی دیاتھاہم اپنے قبلہ اول کے تحفظ کیلئے ہروقت تیار ہیںجمعیت اہلحدیث ملک ودین کے خلاف کسی بھی ساز ش کا حصہ نہیں بنے گی نسواں بل کی مخالفت میں ہم نے کردار اداکیا ۔

(جاری ہے)

تحفظ ختم نبوت حرمت رسول اور استحکام پاکستان کانفرنس آئندہ ماہ مارچ کو منعقد ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسجد اہلحدیث کارخانہ بازار میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آل پاکستان عظیم الشان اہلحدیث کانفرنس دوروزہ8 مارچ سے شروع ہوگی جس میں امام کعبہ خصوصی خطاب فرمائیں گے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیںجمعیت اہلحدیث کی پالیسی واضح ہم ہر وہ قدم اٹھانے کو تیارہے جو ملک کی سلامتی کیلئے ہو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے جمعیت اہلحدیث کا کردارہمیشہ قابل ذکر ہے اس موقعہ پر مرکزی امیر ضلع پاکپتن قاری محمدیحیٰی صابر ، نائب امیر ماسٹر علی اصغر اورضلعی ناظم مالیات محمد شکیل علوی ودیگر بھی موجودتھے