فاقی دارلحکومت کے علاقے بنی گالہ سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد

جمعہ 23 فروری 2018 19:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء)فاقی دارلحکومت کے علاقے بنی گالہ سے نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ،ذرائع کے مطابق مقتول کی عمر 40سے 45سال تھی اور قاتل نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق لاش 2سے 3دن پرانی ہے علاقائی افراد کے لاش کی خبر پولیس تک پہنچائی تاہم مقتول کی شناخت جاری ہے آن لائن کے رابطے پر پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ لاش دوپہر کے وقت کنارہ ریسٹورنٹ بنی گالہ کے قریب بر آمد کی گئی ہے اور ہم نے مقتول کی لاش کو پولی کلینک شفٹ کر دیا ہے تاہم شناخت کے بعد کانونی کاروائی شروع کی جائے گی ۔