پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان پیر کو نیب کیخلاف قرارداد پیش کرینگے ، رانا ثناء اللہ

جمعہ 23 فروری 2018 19:07

پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان پیر کو نیب کیخلاف قرارداد پیش کرینگے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومتی ارکان پیر کے روز نیب کے خلاف ایک قرار داد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ نیب کو قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے، اپنے اختیارات کو قانون کے مطابق استعمال کرنا چاہیے، نیب قانون کو اپنی منشا کے مطابق استعمال کرنے کی مجاز نہیں۔