نیب لاہور نے اپنے دفاتر کی سیکورٹی کیلئے پنجاب ستلج رینجر سے مدد طلب کر لی

جمعہ 23 فروری 2018 19:07

نیب لاہور نے اپنے دفاتر کی سیکورٹی کیلئے پنجاب ستلج رینجر سے مدد طلب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) نیب لاہور نے اپنے دفاتر کی سیکورٹی کیلئے پنجاب ستلج رینجر سے مدد طلب کر لی ہے جبکہ دوسری طرف معلوم ہا ہے کہ ڈی ایم جی گروپ کے بعض افسران نے اپنے ذرائع کی مدد سے ڈائریکٹر جنرل نیب سے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں افسران کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ڈی ایم جی گروپ کے افسران نے اپنے گروپ کہ ایک ساتھی احد چیمہ کی گرفتاری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن سے پاک دیانتدار افسران کو نیب سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں جبکہ دوسری طرف سول کرٹریٹ میںڈی ایم جی گروپ کے افسران نے اپنے ساتھی احد چیمہ خان کی رہائی تک ایگزیکٹو اتھارٹی کا استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :