کراچی، اسپیئر پارٹس مارکیٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت، ڈاکوؤں نے مال لوٹنے کے ساتھ چوکیدار کو گو لی بھی مار دی

جمعہ 23 فروری 2018 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) کراچی میں گارڈن کی اسپیئر پارٹس مارکیٹ میں واردات کی گئی جہاں صرف ڈاکوؤں نے مال نہیں لوٹا بلکہ مزاحمت پر چوکیدار کو گولی بھی مار دی، زخمی چوکیدار سول اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں آٹھ کارندوں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ تاجروں نے احتجاج کیا تو نہ چاہتے ہوئے بھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم مزید کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :