کراچی، نیب نے سندھ میں کلچر کے نام پر کرپشن میلے کا نوٹس لے لیا

سندھ فیسٹیول کے آرگنائزرز حشام ریاض شیخ، شرمیلا فاروقی سے پوچھ گچھ کا فیصلہ

جمعہ 23 فروری 2018 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) سندھ میں کلچر کے نام پر کرپشن میلے کا نیب نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ فیسٹیول کے آرگنائزرز حشام ریاض شیخ، شرمیلا فاروقی اور دیگر سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق افتتاح اور اختتامی تقاریب ساڑھے دس کروڑ روپے کی پڑیں۔

(جاری ہے)

سوا دو کروڑ روپے کی پتنگیں اڑادیں، گھوڑوں پر دو کروڑ اور گدھوں کی ریس پر نصف کروڑ لگا دیے۔

مینیجنگ کمیٹی کے ممبرز شیری رحمان، فخرعالم کو بھی جواب دینا ہوگا جبکہ اویس ٹپی، شرجیل میمن کی بھی پکڑ ہوگی۔ ثاقب سومرو، سیکریٹری خزانہ اور ڈی جی کلچر اہم ملزمان میں شامل ہیں۔فیسٹیول اتنا ضروری تھا کہ سمری سے انکار پر دو دن میں تین سیکریٹریز تبدیل کیے گئے تھے۔ نیب نے مزید تفتیش کے لیے اجازت طلب کرلی۔