کراچی،جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے شرجیل میمن کو بیر ون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز کردیں

جمعہ 23 فروری 2018 19:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے شرجیل میمن کی جیل سے بلااجازت اسپتال منتقلی کیخلاف ایکشن لینے پر جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے انہیں بیرون ملک بھیجنے کی کوششیں تیز کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر اے آر جمالی نے کراچی کی احتساب عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کے معذور ہونے کا خطرہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شرجیل میمن کو ڈسک ریپلیسمنٹ سرجری کی ضرورت ہے۔ سرجری کی سہولت جناح اسپتال تو کیا پاکستان کے کسی اسپتال میں نہیں۔ بروقت سرجری نہ کی گئی تو شرجیل میمن معذور بھی ہوسکتے ہیں۔عدالت نے میڈیکل رپورٹس پر ساؤتھ سٹی اسپتال سے رائے طلب کرلی۔