محمد یاسین سال 2018کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ’’کوٹیج انڈسٹری‘‘ کے چیئرمین منتخب

جمعہ 23 فروری 2018 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آزاد گروپ کے سیکرٹری جنرل اور لاہور بزنس مین فرنٹ کے سرگرم کارکن محمد یاسین سال 2018کیلئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے ’’کوٹیج انڈسٹری‘‘ کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ ایف پی سی سی آئی نائب صدر و ریجنل چیئرمین چوہدری عرفان یوسف نے محمد یاسین کی تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو سال 2018کیلئے کاٹیج انڈسٹری کمیٹی کیلئے منتخب کیا ہے۔

محمد یاسین کو مسلسل چھٹی مرتبہ اس عہدہ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔اس سے پہلے بھی محمد یاسین ایف پی سی سی آئی کی مختلف کمیٹیوںکے چیئرمین کے طور پر بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحمد یاسین نے کہاکہ وہ اپنے قائدین ایس ایم منیر،افتخار علی ملک اور چوہدری عرفان یوسف کے اعتماد پر پورا اتریں گئے۔پاکستان میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دے کر کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

محمد یاسین نے مزید کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ عرفان یوسف کی اعلیٰ اور پروفیشنل قیادت کے ذریعے شفاف نظام کو فروغ ملے اور امید کرتا ہو ں کہ وہ حقیقی جمہوریت کے ساتھ پاکستان کے تمام چیمبرز کو مضبوط تر اور تاجر برادری کو بااختیار بنائیں گے اور تبدیلی کے نظریے کو مثبت انداز میں لے کر پاکستان کی معیشت کا مستقبل تابناک بنائیں گے جو آنے والی نئی قیادت کو موثر رہنمائی کیلئے صحتمند اقتصادی ماحول مہیا کرے گا۔۔

متعلقہ عنوان :