محرر تھانہ فیصل ٹائون نے سیشن کورٹ میں 02 وکلاء کے قاتل کو جان پر کھیل کر گرفتار کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی

جمعہ 23 فروری 2018 18:46

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) تھانہ فیصل ٹائون کے محرر ابوبکر صدیق نے سیشن کورٹ میں دو وکلاء کے قاتل مسلح ملزم کو جان پر کھیل کر گرفتار کر کے بہادری کی مثال قائم کر دی، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف نے محرر تھانہ فیصل ٹائون ابوبکر کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر 10 ہزار روپے نقد اور CC-II سرٹیفکیٹ دیا، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ابو بکرصدیق نے بہادری کا مظاہرہ کر کے ساری فورس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر جان پر کھیل جانے کا پیغام دیاہے، لاہور پولیس شہر کے باسیوں کی دن رات خدمت کرنے میں کوئی کثر اُٹھا نہیں رکھ رہی۔

متعلقہ عنوان :