ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 11کیسز کو مزید کارروائی کے لیے عدالت بھیج دیا گیا

جمعہ 23 فروری 2018 18:46

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور رائو امتیاز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران،ٖڈرگ انسپکٹرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں داتا گنج بخش زون،راوی زون،سمن آباد زون،شالیمار زون، اور کینٹ زون کے ڈرگ انسپکٹرز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور رائو امتیاز کو بریفنگ دی۔اجلاس میں 11کیسز کو مزید کارروائی کے لیے عدالت بھیج دیا گیااور3میڈیکل سٹور کے مالکان کو وارننگ دی گئی جبکہ6کیسز کو ملتوی کر دیا گیا ۔