لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018ء کے چوتھے روز تین میچز کھیلے گئے

جمعہ 23 فروری 2018 18:46

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018ء کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہائیونگ شنڈونگ روحی ایبک پولو کپ 2018ء کے چوتھے روز تین میچز کھیلے گئے۔ باڑیز نے نیوایج /بی بی جے پائپس کوہرا کر جبکہ ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس نے رضویز/ماسٹر پینٹس کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اس طرح اتوار کو مین فائنل باڑیز اور رضویز/ماسٹر پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ادھر ماسٹر پینٹس بلیک نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا اس طرح سب سڈری فائنل ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا میچ بہت ہی دلچسپ رہا، موسم انتہائی خوشگوار ہونے کی وجہ سے تماشائیوں کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے گرائونڈ میں موجود تھی۔

(جاری ہے)

نیوایج/بی بی جے پائپس اور باڑیز کے درمیان زبردست میچ ہوا۔

نیوایج/بی بی جے کی طرف سے پہلے چکر میں ایک گول ہوا۔باڑیز کی ٹیم نے تین گول سکور کیے۔تیسرے چکر میں نیوایج بی بی جے نے تین جبکہ باڑیز کی طرف سے دو گول سکور ہوئے۔ چوتھے چکر میں باڑیز کی ٹیم نے دو جبکہ نیوایج / بی بی جے پائپس نے ایک گول سکور کیا۔ اس طرح باڑیز کی ٹیم نے میچ 7-5 سے جیت کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے میچ ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس نے رضویز/ماسٹرپینٹس کو 7-6 سے ہرا کر مین فائنل میں جگہ بنائی۔

رضویز/ماسٹر پینٹس نے پہلے چکر میں ایک گول سکور کیا۔ دوسرے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس /گارڈ رائس نے تین گول سکور کیے۔ تیسرے چکر میں بھی ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے دو مزید گول سکور ہوئے۔ چوتھے چکر میں رضویز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پانچ جبکہ ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے دو گول سکور کیے۔ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ماکوس اریا نے پانچ ، تیمور علی ملک اور ایلگیو کیسٹینو نے ایک ایک گول سکور کیا۔

رضویز/ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے چار جبکہ حمزہ مواز خان نے دو گول سکور کیے۔تیسرے میچ میں بلیک ہارس پینٹس نے ریجاس ایسز/پی اے ایف کو 9-4 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے پہلے چکر میں تین گول سکور کیے جبکہ ریجاس ایسز/پی اے ایف نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے اور تیسرے چکر میں ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے پانچ گول سکور ہوئے جبکہ چوتھے چکر میں ایک گول سکور ہوا جبکہ ریجاس ایسز/پی اے ایف کی طرف سے چوتھے چکر میں ایک گول سکور ہوا۔

ریجاس ایسز کی ٹیم کو ڈیڑھ گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے حسام علی حیدر اور جیراڈو مزینی نے چار چار جبکہ صوفی محمد عامر نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس ایسز پی اے ایف کی طرف سے خوان کروز اریا نے دونوں گول سکور کیے۔

متعلقہ عنوان :