سیکیورٹی اہلکاروں نی8 ارکان کو سندھ اسمبلی میں داخلے سے روک دیا

پاسز بنوانے کے بعد ارکان کو داخلے کی اجازت دے دی گئی

جمعہ 23 فروری 2018 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سندھ اسمبلی میں 8 ارکان کو سیکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روک دیا۔ روکے جانے والے ارکان نے پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے پہلی بار شرکت کی ہے تاہم پاسز بنوانے کے بعد ارکان کو داخلے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے 8 ارکان کو اسمبلی کی عمارت میں داخلے سے روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہناتھا کہ داخلے کے لیے سیکریٹری سندھ اسمبلی کی اجازت ضروری ہے،پاسز بنوانے کے بعد ارکان کو اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔روکے جانے والی ارکان میں دلاورقریشی، بلقیس مختار، حفیظ الدین، ودیگر شامل ہیں۔ارکان پی ایس پی کے پلیٹ فارم سے پہلی بار سندھ اسمبلی اجلاس میں آئے تھے، اس سے قبل 7ارکان کا تعلق ایم کیوایم پاکستان جبکہ ایک کا تحریک انصاف سے تھا۔

متعلقہ عنوان :