صوبے کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی ضرورت ہے جو امن محبت،روا داری اور بھائی چارے کے ذریعے ہی ممکن ہے،ایچ ڈی پی

جمعہ 23 فروری 2018 18:43

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے صوبے کے وسائل لوٹنے والے سابق صوبائی حکومت اور ایم پی ایز کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ کروڑوں روپوں سے چند ٹوائلٹ بنانے کی تحقیقات ہونی چایئے اور عوامی نمائندگی کا دعوی کرنے والے لیڑوں کے اثاثہ جات تفصیلات عوام کے سامنے لایا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ مخلوط حکومت نے جس طرح عوام کو ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا تعلیمی ایمرجنسی اور صوبے کے حالت بدلنے کے دعوں و نعروں کی آڑھ میں عوام کے جذبات کے ساتھ گھناونا کھیل کھیلا اس پر انھیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ،سابقہ حکومت کے دور میں صوبے میں میگا کرپشن سکینڈل،سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ،ترقیاتی فنڈز کی خرد برد کے واقعات،بدامنی و لا قانونیت اور ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل واضح کرچکاہے کہ اس حکومت کو عوامی مفادات ترقی و خوشحالی سے کسی طرح کی دلچسپی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ سابقہ حکومت کے سابق وزرا اور مختلف عوامی نمائندوں کی جانب سے بد انتظامی،عوامی حالت میں تبدیلی نہ کرنے اور مخصوص افراد کو نوازنے کے اقراری بیانات سے واضح ہو تا ہے کہ عوام کو گزشتہ ساڈھے چار سالوں کے دوران لولی پاپ دی کے بہلایا گیا یہ اقراری بیان صرف ایک مخصوص اشیوز پر دئیے جا رہے ہے آگے جا کر مستقبل میں عوام کو بدترین لوٹ مار اور کرپشن کے حقائق بھی معلوم ہونگے۔

بیان میں کہا گیا کہ سابقہ حکومتی جماعتوں کے کارکن جس طرح مایوس ہو کر بڑی تعداد میں ترک تعلق کر رہے ہیں وہ ظاہر کرتا ہے کہ جذباتی نعروں،نفرت اور تعصبات کی سیاست کی بنیاد پر اقتدار تک رسائی حاصل کرنے والوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے اب صوبے کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی ضرورت ہے جو امن محبت،روا داری اور بھائی چارے کے زریعے ہی ممکن ہیں،کسی طرح کی نسلی و مذہبی منافرت کی بنیاد پر عوام کو تقسیم کرنے کی بنیاد پر کوئی ترقی نہیں ہو سکتی نہ ہی کسی قسم کی خوشحالی کے امکانات ہیں۔

بیان میں کہ گیا کہ تحقیقاتی ادارے اربوں روپوں کی ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں کی صوبے میں کرپشن اور لوٹ مار کے کتنے بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں تا کی عوام آیندہ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کرنے والوں کی صرف جذبات اور احساسات کی بنیاد پر منتخب نہ کریں۔