اسلام آباد بنی گا لہ پولیس کی کا رروائی،گھر یلو چوری میں ملوث ایک خا تو ن سا تھی ملزم سمیت گرفتار ، مسروقہ رقم 3لا کھ 50ہزار روپے بر آمد

جمعہ 23 فروری 2018 18:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بنی گا لہ پولیس کی کا رروائی،گھر یلو چوری میں ملوث ایک خا تو ن سا تھی ملزم سمیت گرفتار ، مسروقہ رقم مبلغ 3لا کھ 50ہزار روپے بر آمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مو ر خہ19-02-18کو مدعی مقدمہ میجر ریٹا ئرڈ جہا نزیب خا ن سکنہ بحریہ انکلیو اسلام آ باد نے درخو است دی کہ اس کے گھر سے گھر یلو ملازمہ اقر ا ء بی بی اور نور خا ن نے نقدی چوری کر لی ہے جس پر تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے مقدمہ نمبر 44/18مو ر خہ19-02-2018بجر م 381ت پ درج رجسٹر کیا ، ایس پی سٹی احمد اقبال نے ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک ڈی ایس پی بہار ہ کہو کو دیا جنہو ں نے ایس ایچ او کی زیر نگر انی سب انسپکٹر غلا م مصطفی ٰ و دیگر ملازمان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے اس وقوعہ میں ملوث ملزم نو ر خا ن اور ملزمہ مسما ة اقرا بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے رقم مبلغ 3لا کھ 50ہزارروپے بر آمد کرلی ہے ، مزید تفتیش جا ری ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :