انڈر23 گیمز ، پشاور ڈسٹرکٹ خواتین رسہ کشی ٹرائلز مکمل

جمعہ 23 فروری 2018 18:41

انڈر23 گیمز ، پشاور ڈسٹرکٹ خواتین رسہ کشی ٹرائلز مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ میں خواتین رسہ کشی ٹرائلز مکمل ہوگئے ، ٹرائلز میں پشاور ڈویژن کے مختلف سکولز وکالجزکے سو سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، جس میں بہترین دس رکنی ٹیم کاانتخاب کیاگیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور حیاء ناز مہمان خصوصی تھی ان کے ہمراہ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدرتاج محمد ، ڈی پی ای سدرہ ، عندلیب سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر23 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں پشاور ڈسٹرکٹ خواتین رسہ کشی کے ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ڈگری کالج ، این سی ایس سکول،گورنمنٹ ڈگری کالج نحقی پشاور، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج زریاب کالونی سمیت دیگرسکولز اور کالجز نے شرکت کی ، جس میں دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیاگیا ،جس میں فاطمہ ، عائشہ عظمت، اقراء فرید،انوشہ گلاب، سدرہ امداد ، فرہانہ زروید،نائلہ ناصر خان ، بسمہ فرید، سمیہ نورزیب، سنبل شامل جبکہ ،کوچ سدرہ اور منیجر عندلیب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :