پشاور،تیسرا آر ایم آئی اوپن گالف چیمپئن شپ ،گالف کلب میں شروع ہوگیا

جمعہ 23 فروری 2018 18:41

پشاور،تیسرا آر ایم آئی اوپن گالف چیمپئن شپ ،گالف کلب میں شروع ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پشاورکی تاریخ کاپہلا 29لاکھ مالیت کاتیسری رحمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (آرایم آئی )اوپن گالف ٹورنامنٹ پشاورگالف کلب میں شروع ہوگیا ہے تین روزہ چیمپین شپ کاپروقارافتتاح ائیر وائس مارشل ایئرآفیسرکمانڈنگ نارتھ ایئرکمانڈپاکستان آئیرفورس (ستارہ امیتاز ملٹری)سرفرازخان کیا330سے زائد گالفرز مختلف مقابلوںمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں اس سے قبل تیسری آرایم آئی گالف چیمپئین شپ کے حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹرٹورنامنٹ میجر ارشد نے بتایاکہ پشاورکی تاریخ میں پہلی بار24لاکھ سے زائد کیش انعام تقسیم کیاجارہے ہیں جبکہ ملک بھرسے ریکارڈ330گالفرز ایونٹ میںشریک ہیںجوکہ ہماری نیاریکارڈ ہے ا س موقع پرآرا یم آئی کے بریگیڈئیر اقبال،سیدخلیل اوریوبی ایل کے ریجنل ہیڈاعجاز خان بھی موجودتھے میجرارشد نے مزید تفصیلات سے آگاء کرتے ہوئے بتایاکہ میجر ارشد نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے بتایاکہ تیسری آرایم آئی اوپن گالف چیمپئین شپ میں بنیادی طورپرپروفیشنل چیمپئین شپ ہے جس میں پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ ،جونیئر پروفیشنل،ویٹرن ،سنیئرز ،بوائزاورلیڈزمقابلوںمیں ملک بھرکے نامی گرامی گالفرزحصہ لے رہے ہیںملک کی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ 15خواتین نے اپنی شرکت کنفرم کردی ہے جوکہ ہم بہت بڑی اورخوش آئند با ت ہے جبکہ مزید خواتین گالفرز نے بھی اپنی انٹریز ہمیں بھیج دی ہیںانہوںنے بتایاکہ گالف مقابلے 54ہولز پرکھیلے جارہے ہیںانہوںنے بتایاکہ ہولز ان ون پرگاڑی کاانعام بھی رکھاگیاہے انہوں نے بتایاکہ مقابلے کے لیے تمام ترتیاریاں مکمل ہیں امیدہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی آرایم آئی گالف چیمپین شپ توقعات سے بڑھ کرکامیاب رہے گی۔

متعلقہ عنوان :