بونیر،ضلع بھر میں چائنہ سالٹ کی درآمد اور خرید وفروخت پر پابندی عائد

جمعہ 23 فروری 2018 18:41

ْ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع بھر میں چائنہ سالٹ (چینی نمک)کی درآمد اور خرید وفروخت پر فوری طور پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کی ہے جس کی خلاف ورزی پر ضابطہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ188کے تحت سزا دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پا بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے بازاروں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ چینی نمک کی فروخت پر سخت قانونی سزا دی جائے گی۔علاوہ ازیں اے اے سی ڈگر نوید اکبر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ۔کام کے معیار کو چیک کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کام کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں۔