ایک سال میں زرمبادلہ ذخائر5.4ارب ڈالر کم ہونا تشویشناک ہے ‘خادم حسین

زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح گرتے رہے تو حکومت کو مزید قرضے لینے پڑیں گے‘پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

جمعہ 23 فروری 2018 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈلاہور نے ایک سال میں زرمبادلہ ذخائر 5.4ار ب ڈالر کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کے باعث پاکستان بیرونی قرضوں کے بوجھ اتارنے کی صلاحیت کھورہا ہے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی حکومت کے معیشت میں بہتری کے دعوئوں کی نفی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت اصلاحاتی اقدامات کرے تاکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر برآمدات میں اضافہ سے بڑھیں گے اس لیے برآمدات میں اضافہ کیلئے مراعات دی جائیں اور پیدواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائیں تاکہ ملکی اشیاء سستی ہونے پر برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ سکیں اگر زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح گرتے رہے تو حکومت کو مزید قرضے لینے پڑیں گے جس سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :