پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کوچ کا لائزن آفسر مقرر کیے جانے پر انور فاروقی کو مبارکباد

جمعہ 23 فروری 2018 18:38

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جنوبی افریقہ کے کوچ کا لائزن آفسر ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) نیشنل بینک کے ڈویژنل ہیڈمحسن فرقان شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان ،ارشد حسین ،عظمت اللہ خان ،پرویزاقبال ،عارف بھوپالی، محمدانیس اور دیگر نے انورفاروقی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جنوبی افریقہ کے گول کیپنگ کوچ پائیٹریس ایراسمس کا لائزن آفسر مقررکیے جانے پر مبارک باد پیش کی جو کہ مرد او رخواتین کو خصوصی ٹریننگ دیں گے مزکورہ کیمپ 25 فروری کو کراچی میں منعقدہوگادرین اثنا کے ایچ اے کے چیئر مین گلفراز احمد خان کے بی اے صدر غلام محمد خان پی آئی ایچ کے صدر زاہد شہاب کراچی سٹی اسپورٹس ایشن کے صدر محمداسلم خان او ر دیگر نے انورفاروقی کو مبارک باد دی ۔

متعلقہ عنوان :