آل کراچی چیمیپئن ٹرافی ٹی ۔ٹوئنٹی کرکٹ، شالیما ر اور کراچی سپر اسٹا ر کی سمیٹی فائنل میں رسائی

جمعہ 23 فروری 2018 18:38

آل کراچی چیمیپئن ٹرافی ٹی ۔ٹوئنٹی کرکٹ، شالیما ر اور کراچی سپر اسٹا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈ یم اسٹیل ٹائون میں منعقد ہ آل کراچی چیمپیئن ٹرافی T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز کھیلے گئے دونوں کوآٹر فائنل میچز کے فیصلے برآمد ہو گئے ۔ پہلے کوآٹر فائنل میں شالیما ر کرکٹ کلب نے اپنے کپتان فرسٹ کلا س کرکٹر رائٹ آرم لیگ اسپنر اعجا ز اور کراچی کے بہترین لیفٹ آرم اسپنر توحید خان کی تباہ کن بولنگ 4-4 وکٹوں کے حصول کی بدولت حریف صافی کرکٹ کلب کو با آسانی 9 وکٹوں سے زیر کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دوسرے کوآٹر فائنل میں کراچی سپر اسٹا ر کرکٹ کلب نے مد مقابل عتیق کرکٹ اکیڈمی کو 65 رنز سے قابو کر کے ٹاپ فور میں رسائی کو ممکن بنالیا۔ قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈیم کی لش گرین فلیڈ پر صافی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 13.2 اووز میں 64 رنز پر زمین بوس ہوگئی ۔

(جاری ہے)

سجاول نے مزحمتی اننگ کھیلی اور 30 رنز میں 5 چوکے رسید کیے ابراہیم نے جارحانہ 18 رنز میں 4 چوکے لگائے اعجاز احمد نے جادوئی بولنگ کرتے ہوئے صرف4 رنز کے عوض 4 حریف بیٹسمینوں کو پویلین واپسی کا پر وانہ تھمایا جبکہ توحید خان نے اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کے ذریعے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیااور صرف 6 رنز دیئے۔

جواب میں شالیمار کرکٹ کلب نے مطلوبہ آسا ن ہد ف 65 رنز صرف 9 اووز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جہا نزیب سلطان نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 46 رنز بنا ئے جسکے لیے انھوں نے 5 بار گیند کو بائونڈری لائین کراس کرائی اور ایک چھکا بھی لگایا۔ حمزہ قادر نے 17 رنز کا اضافہ کیا۔ میچ کے اختتام پر چیف آر گنا ئزر عتیق احمد نے توحید خان کو عمدہ بولنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

دوسرے کوآٹر فائنل میں کراچی سپر اسٹا ر سی سی نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20 اووز میں 8 وکٹیں کھو کر 144 رنز کا مجموعہ تر تیب دیا۔ محمد عامر نے 36 رنز کی عمدہ باری میں 6 زور دار چوکے لگائے، اسرار نے نا قابل شکست 27 رنز میں 2 چوکے لگائے، ریحان نے 17 رنز بنائے، شاہ زیب احمد نے 25 اور غلام حسین نے 26 رنز کے عوض 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ میں عتیق کرکٹ اکیڈمی نے 144 رنز کے ہد ف کا پیچھا کر تے ہوئے 18.2 اووز میں 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انس علی نے عمدگی سے بیٹنگ کر تے ہوئے 35 رنز 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے اور غلام حسین نے 17 رنز میں ایک چوکا لگایا۔ میڈیم پیسر حما د ایوب نے عمدہ اسپیل کر تے ہوئے 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا اکبر خان کے حصے میں 2 وکٹ 17 رنز کے بدلے آئیں۔ میچ کے اختتام پر سابق کپتان اسٹیل ملز کرکٹ ٹیم اعجا ز احمد نے حما د ایوب کو شاندار کا رکر دگی پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :