علاقے کی تعمیروترقی اوعوامی مسائل کوحل کرنے کیلئے تمام وسائل برو ئے کار لائینگے، محمد خان ڈاہا

عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ، قوم جان چکی، ایک خاندان اور فرد کو احتساب کے نام پر کس طرح نشانہ بنایا جارہاہے، رکن قومی اسمبلی

جمعہ 23 فروری 2018 18:17

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی محمد خان ڈاہا نے کہاکہ علاقے کی تعمیروترقی اوعوامی مسائل کوحل کرنے کیلئے تمام وسائل برو ئے کار لائیں گے عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنی88/10Rنئی آبادی میں سوئی گیس فرا ہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم جان چکی ہے کہ ایک خاندان اورایک فرد کو احتساب کے نام پر کس طرح نشانہ بنایاجارہاہے اوراس کے لیے کس طرح کے حربے اختیار کیے جارہے ہیں جبکہ ملک وقوم کو لوٹنے والے زر داری اورآئین توڑنے والا مشرف کس طرح موج میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ووٹ کے ذریعے کیے گئے فیصلوں سے ہی ملک وقوم کی بقاء ہے پارلیمنٹ سپریم ہے اسے عزت وقار احترام دیناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ88/10Rنئی آبادی کے دیگر مسائل کوبھی حل کریں گے گیس کی فرا ہمی دیرینہ مسئلہ اوربنیادی ضرورت تھی اپناوعدہ پورا کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔عوام کے تعاون سے خدمت خلق کاعمل جاری رکھیں گے ۔تقریب سے حلقے کے کونسلر رانا شمشاد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گیس کی فراہمی کے عمل نے منفی پروپگنڈہ کر نے والوں کے منہ بند کردئیے حاجی عرفان احمدخان ڈاہا اورمحمدخان ڈاہا کی علاقے کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوںنے ہمیشہ علاقے کی تعمیروترقی اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی اور درپیش مسائل حل کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی ۔تقریب سے رانا لیاقت علی،رانامنصور اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اورمسلم لیگ(ن) کی ملک وقوم اورعلاقے کے لیے منصوبوں کوسراہا ۔محمدخان ڈاہا جب تقریب میں پہنچے تو ان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیاگیا ۔تقریب میں کونسلرز شیخ فتح علی ،چوہدری انورجٹ، ملک یامین، اجمل انصاری، رائے اعظم اور معززن علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :