آپ سچ کو قلیل مدت کیلئےدباسکتےہو،سچ سامنےآنا ہی ہوتا ہے،مریم نواز

گواہ نے تصدیق کی ہے کہ میں نے بھی کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا ، کیلبری فونٹ کے خالق کو2005ء میں ایوارڈ ملا۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 17:52

آپ سچ کو قلیل مدت کیلئےدباسکتےہو،سچ سامنےآنا ہی ہوتا ہے،مریم نواز
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ سچ کوانتہائی قلیل مدت کیلئے دبا سکتے ہو،لیکن جلدی یا دیر سے سچ کوسامنے آنا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہاکہ کیلبری فونٹ کے خالق کو2005ء میں ایوارڈ ملا۔گواہ کے مطابق آئی ماہرہی کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔

گواہ کہتا ہے کہ میں نے بھی کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مریم نوازنے کہاکہ آپ سچ کوانتہائی قلیل مدت کیلئے دبا سکتے ہو۔لیکن جلدی یا دیر سے سچ کوسامنے آنا ہی ہوتا ہے۔واضح رہے احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی سربراہی میں شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔عدالت میں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن رصفدر پیش ہوئے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے رابرٹ ریڈلے سے متعلق جرح مکمل کرلی ہے۔کیلبری فونٹ کے مسئلے پرگواہ ربرٹ ریڈلے نے عدالت کوبتایا کہ میں آئی ٹی ایکسپرٹ ہوں نہ ہی کمپیوٹرکاکیڑاہوں ۔لیکن اس کے باوجود میں نے کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کیا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :