وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کے دوران ایک موقع پر افغان عوام کو اردو زبان میں مخاطب کیا

جمعہ 23 فروری 2018 17:59

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کے دوران ایک موقع پر افغان عوام کو ..
ہرات ۔ 23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو مغربی افغانستان کے شہر ہرات میں تاپی گیس منصوبہ کے تحت مختلف منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے دوران ایک موقع پر افغان عوام کو اردو زبان میں مخاطب کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم انگریزی زبان میں تقریر کر رہے تھے، تقریر کے دوران انہوں نے افغان عوام کو اردو زبان میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں افغان عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کی کامیابی ہماری کامیابی ہے، آپ کی ترقی ہماری ترقی ہے اور افغانستان میں امن پاکستان میں امن کے برابر ہے۔