Live Updates

میاں صاحب! ہم آپ کوگریٹر پنجاب نہیں بنانے دیں گے،آصف زرداری

حکومت کی ڈاؤن سائزنگ شروع ہوگئی ہے،بیوروکریسی کےذریعے ریاست کیخلاف بغاوت کروائی جارہی ہے،ان کوڈرہے کہ چھوٹے میاں بھی چلے گئے توکیاہوگا؟ن لیگ سینیٹ میں موجود ہےباہرنہیں،عمران خان نے غیرسیاسی لوگوں کوسینیٹ ٹکٹ دیے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 فروری 2018 17:41

میاں صاحب! ہم آپ کوگریٹر پنجاب نہیں بنانے دیں گے،آصف زرداری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 فروری 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کے ذریعے ریاست کیخلاف بغاوت کروائی جارہی ہے،ان کوڈرہے کہ چھوٹے میاں بھی چلے گئے توکیاہوگا؟عام انتخابات کیلئے فضل الرحمن اور اے این پی کی حمایت حاصل ہے،ن لیگ سینیٹ میں موجود ہے باہرنہیں،عمران خان نے غیرسیاسی لوگوں کوسینیٹ ٹکٹ دیے۔

انہوں نے آج اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بغاوت کروائی جا رہی ہے۔پنجاب میں ریاست کے خلاف بغاوت کروائی جارہی ہے۔بیوروکریسی میں ان کے من پسند افراد اور ایم این ایز ،ایم پی ایز کے رشتہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان قائم دائم نہ رہے۔بھارت برائٹ نہیں ہماری حکومت بے وقوف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کوڈرہے کہ چھوٹے میاں صاحب بھی چلے گئے توکیاہوگا؟ میاں صاحب کی کوشش ہے کہ اداروں کمزور کیا جائے۔ادارے کمزور ہوں گے توملک کمزور ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی اداروں کوکمزور کرنے کی بات نہیں کی۔میں قوم کومایوس نہیں کرنا چاہتا۔ہم نے آج تک غیرجمہوری عمل نہیں کیا۔ہم نے اسٹیبلشمنٹ اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہوکردنیا کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہاکہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ہمیں سینیٹ سے باہرکردیاگیا ہے۔ میاں صاحب آپ سینیٹ سے باہرنہیں ہوئے موجود ہیں۔زرداری نے کہاکہ ضمنی الیکشن کیلئے بجٹ تین سے 4ارب کیا گیاہے ۔جہاں گاڑیاں پارک ہیں وہاں راستے بن گئے ۔لودھراں الیکشن جیتنے کیلئے وہاں گیس بھی دی بجلی بھی دی۔آصف زرداری نے مزید کہاکہ میاں صاحب سوائے کمیشن اور بزنس کے کوئی کام نہیں کرتے۔

سندھ اور بلوچستان کوان کاشیئرنہیں دیاگیا۔نوازشریف نے پشتونوں اور بلوچوں کوحقوق نہیں دیے۔اندرون لاہورکاحال بہت برا ہے۔میاں صاحب ہم آپ کوگریٹرپنجاب نہیں بنانے دیں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آصف زرداری نے تسلیم کیاکہ اگرہمارے وزیراعظم گیلانی جنوبی پنجاب چلے جاتے توآج نتائج بھی بہتر آتے۔میں الیکشن موڈ میں ہوں سینیٹ کے بعد عام انتخابات میں جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات