کراچی، وزیر قانون سے اختلافات ،پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان ایڈووکیٹ نے تین ماہ کی رخصت لے لی

جمعہ 23 فروری 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانون کے ساتھ اختلافات کے باعث پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان ایڈوکیٹ نے تین ماہ کی رخصت لے لی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے میڈیکل بنیاد پر تین ماہ کی چھٹیاں لے لی ہیں ۔شہادت اعوان کے صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار کے ساتھ تعلقات خاصے ناخوشگوار ہوگئے تھے اور ان کے خلاف جیالے پراسکیوٹرز نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :