ْاحتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی

جمعہ 23 فروری 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس کی سماعت 2مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ گواہوں کی جانب سے جو دستاویزات فراہم کی گئی ہیں وہ پہلے ہمیں کبھی نہیں دی گئیں ان دستاویزات کاجائزہ لینا ہے ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ عامر رضا نقوی کی استدعاپر ریفرنس کی مزید سماعت دو مارچ تک ملتوی کردی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ نون لیگ کے ساتھ جو ہورہا ہے ہم بالکل خوش نہیں ہیں۔ وہ اپنے ساتھ خود زیاتی کررہے ہیں انکو کوئی گھسیٹ نہیں رہا ۔آپ ریاست کے ساتھ نہیں لڑسکتے ۔واضع رہے کہ ڈاکٹرعاصم اوردیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :