ْسیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے ملک میں مناسب اقدامات شروع کر دیئے گئے
ہیں،چودھری عبدالغفور سیاحت کی ترقی ،فروغ کیلئے ملک میں مناسب اقدامات شروع کر دیئے ،وکلاء برادری نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں، عنقریب ملک میں سیاحتی مقامات کیلئے چارٹرڈفلائیٹس اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائیگی، اسلام آبادہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو
جمعہ 23 فروری 2018 17:54
(جاری ہے)
جسے ہر شخص کو اپنا سمجھنا چاہیے اور اس کی فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ وکلاء برادری نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں اور انہی کے دم سے ملک میں انصاف قائم کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
مجھے معلوم ہے کہ وکلاء بہت مصروف لوگ ہیں لیکن اپنی مصروفیات میں کچھ وقت سیاحت کیلئے بھی نکالیں تاکہ آپ کو اپنے وطن کی خوبصورتی کا صحیح اندازہ ہو سکے ۔ اس ضمن میں پی ٹی ڈی سی اپنی سہولیات پر انہیں خصوصی ڈسکائونٹ بھی دے گی۔ موجودہ حکومت کی قیادت میں ملک میں سیاحت کے شعبے پر توجہ دی جا رہی ہے جس کا ثبوت ہے کہ حال ہی میںعالمی ادارہ سیاحت یو این ڈبلیو ٹی او کی کانفرنس پاکستان میں منعقد کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر پیش ہوا۔ چوبیس ممالک کیلئے گروپ ٹورسٹ ویزا آن آرائیول کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کیلئے سٹی ٹور بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔ سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے منظم انداز میں کام کیا جانا شروع کر دیا گیا ہے اور عنقریب آپ دیکھیں گے کہ ملک میں سیاحت مقامات کیلئے چارٹرڈفلائیٹس اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کر دی جائیں گی۔ تھائی لینڈ کی طرز پر ٹورسٹ پولیس کا قیام زیرِ غور ہے۔ مختلف اداروں کے مابین دو طرفہ باہمی تعاون کے منصوبہ جات بھی زیر غور ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ، ازبکستان، تازکستان، ماریشس اور بیلارس کے ساتھ سیاحتی تعاون پر معاہدے جلد ہی دستخط کیئے جائیں گے۔ عالمی فورمز پر پاکستان کی بطور پر امن سیاح دوست ملک تشہیر کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل بھی جلد منظر عام پر آئے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ عارف چوہدری نے کہا کہ دنیا میں پاکستان جیسا خوبصورت ملک کہیں نہیں اور اس کے متعلق منفی پروپگنڈا بے بنیاد ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ چوہدری عبدالغفور خان ملک میں سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اُمید ہے کہ ان کی کوششیں رنگ لائیں گی اور پاکستان سیاحت کے اُفق پر روشن ستارہ بن کر ابھرے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.