چیئرمین نادرا کا مختلف مراکز کا دورہ ،غفلت برتنے والی خاتون اہلکار برخاست ،2افسران معطل

ایک کاؤنٹر سے چیئرمین نادرا کی درخواست بھی واپس کردی گئی ،پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنواسکتا ہے،عثمان مبین

جمعہ 23 فروری 2018 17:54

چیئرمین نادرا کا مختلف مراکز کا دورہ ،غفلت برتنے والی خاتون اہلکار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) چیئرمین نادرا عثمان مبین نے جمعہ کو مختلف سینٹرز کا ہنگامہ دور کیا ،وہ عام شہری بن کر قطار میں کھڑے رہے اور غفلت برتنے پر ایک خاتون اہلکار کو نوکری سے برخاست اور 2افسرا ن کو معطل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نادرا سینٹرز کا دورہ کیا ۔

سائٹ میں قائم نادرا کے میگا سینٹر میں دو کاؤنٹرز پر عملہ ہی موجود نہیں تھا ۔چیئرمین نادرا عام شہری بن کر قطار میں کھڑے رہے اور شہریوں کو درپیش مشکلات کاجائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ایک کاؤنٹر سے چیئرمین نادرا کی درخواست بھی واپس کردی گئی۔عثمان مبین نے سائٹ نادرا سینٹر کے نوید بلو سمیت دو افسران کو معطل کردیا ۔لیاقت آباد سینٹر میں خاتون سٹاف نے شہری کی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا ۔

شاہین اختر نے لاڑکانہ کے شہری کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے انکار کردیا تھا ۔چیئرمین نادرا نے فوری طور پر شاہین اختر کو نوکری سے برخاست کردیا ۔اس موقع پر چیئرمین نادرا نے کہا کہ پاکستان کا شہری کسی بھی سینٹر سے شناختی کارڈ بنواسکتا ہے ۔شہریوں کو تنگ کرنیوالے سٹاف کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :