چئیرمن نادرا کا بھیس بدل کر نادرا کے مختلف مراکز کا دورہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 17:29

چئیرمن نادرا کا بھیس بدل کر نادرا کے مختلف مراکز کا دورہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23فروری 2018ء)چئیرمین نادرا عثمان مبین  نے بھیس بدل کر نادرا کے مخلت مراکز کا دورہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نادرا کے چئیرمین عثمان مبین نے بھیس بدل کر نادرا کے آفس کا دورہ کیا۔عثمان مبین عام شہری بن کر نادار میں لگی شہریوں کی قطار میں کھڑے ہو گئے۔سائٹ نادار میگا سنٹر کے دو کاؤنٹرز پر عملہ موجود نہیں تھا۔

جب کہ شہریوں کو عملہ دانستہ طور پر تنگ بھی کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

سائٹ میں نادرا کے عملے نے چئیرمین کی درخواست بھی واپس کر دی۔چئیرمین کی موجودگی میں نادرا نے لاڑکانہ کے شہری کا شناختی کارڈ بنانے سے منع کر دیا۔جس پر ڈیوٹی پر معمور خاتون کو عملہ سے فارغ کر دیا گیا۔چئیرمین نادار کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شہری ملک کے کسی بھی شہر میں نادرا سے شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے۔کسی بھی شہری کی درخواست وصول یا مستررد کرنے والا عملہ معطل کر دیا جائے گا۔ عثمان مبین نے شہریوں کے مسائل کا جائزہ لے کر موقع پر احکامات جا ری کیے۔ چیئرمین نادرا نے سائٹ میگا سینٹر کے دو افسران کو معطل کردیا۔

چئیرمن نادرا کا بھیس بدل کر نادرا کے مختلف مراکز کا دورہ