ممالک کے گروپ ٹورسٹ کوویزاآن آرائیول کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے‘ملک میں سیاحتی مقامات کیلئے چارٹرڈفلائٹس اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جارہی ہے ‘ پی ٹی ڈی سی کے لئے تھائی لینڈ کی طرز پر ٹورسٹ پولیس کاقیام زیرِ غور ہے‘

ایران ، ازبکستان، تازکستان، ماریشس اور بیلارس کے ساتھ سیاحتی تعاون پر معاہدے اورعالمی فورمز پر پاکستان کی بطور پر امن سیاح دوست ملک تشہیر کی جارہی ہے‘پی ٹی ڈی سی سیاحتی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل بھی جلد منظر عام پر آئے گا ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کو پاکستان کے سیاحتی مقامات بارے بریفنگ

جمعہ 23 فروری 2018 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) منیجنگ ڈائریکڑ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن ( پی ٹی ڈی سی)چوہدری عبدالغفور خان نے کہا ہے کہ 24ممالک کے گروپ ٹورسٹ کوویزاآن آرائیول کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے‘ملک میں سیاحتی مقامات کیلئے چارٹرڈفلائٹس اور ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جارہی ہے ‘ پی ٹی ڈی سی کے لئے تھائی لینڈ کی طرز پر ٹورسٹ پولیس کاقیام زیرِ غور ہے‘ مختلف اداروں کے مابین دو طرفہ باہمی تعاون کے منصوبہ جات مکمل کیے جائیں گے ‘ایران ، ازبکستان، تازکستان، ماریشس اور بیلارس کے ساتھ سیاحتی تعاون پر معاہدے اورعالمی فورمز پر پاکستان کی بطور پر امن سیاح دوست ملک تشہیر کی جارہی ہے‘پی ٹی ڈی سی سیاحتی سیٹلائیٹ ٹی وی چینل بھی جلد منظر عام پر آئے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کو پاکستان کے سیاحتی مقامات کے بارے بریفنگ دے رہے تھے ۔چوہدری عبدالغفور خان نے بتایا کہ پی ٹی ڈی سی پاکستان کا واحد ادارہ ہے جسے ہر شخص کو اپنا سمجھنا چاہیے اور اس کی فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ وکلاء برادری نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں اور انہی کے دم سے ملک میں انصاف قائم کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مجھے معلوم ہے کہ وکلاء بہت مصروف لوگ ہیں لیکن اپنی مصروفیات میں کچھ وقت سیاحت کیلئے بھی نکالیں تاکہ آپ کو اپنے وطن کی خوبصورتی کا صحیح اندازہ ہو سکے۔ اس ضمن میں پی ٹی ڈی سی اپنی سہولیات پر انہیں خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دے گی۔ موجودہ حکومت کی قیادت میں ملک میں سیاحت کے شعبے پر توجہ دی جا رہی ہے جس کا ثبوت ہے کہ حال ہی میں عالمی ادارہ سیاحت یو این ڈبلیو ٹی او کی کانفرنس پاکستان میں منعقد کی گئی جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر پیش ہوا۔

چوبیس ممالک کیلئے گروپ ٹورسٹ ویزا آن آرائیول کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کیلئے سٹی ٹور بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔ سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے منظم انداز میں کام کیا جانا شروع کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عارف چوہدری نے کہا کہ دنیا میں پاکستان جیسا خوبصورت ملک کہیں نہیں اور اس کے متعلق منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ چوہدری عبدالغفور خان ملک میں سیاحت کی ترقی اور فروغ کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اٴْمید ہے کہ ان کی کوششیں رنگ لائیں گی اور پاکستان سیاحت کے اٴْفق پر روشن ستارہ بن کر ابھرے گا۔