سی ایم پی پروجیکٹ کے تحت ضلع بھمبر میں 696باغات لگائے جائیں گے، راجہ محمد الیاس

جمعہ 23 فروری 2018 17:16

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سی ایم پی پروجیکٹ کے تحت ضلع بھمبر میں 696باغات لگائے جائیں گے تا کہ غریب کسانوں کے گھروں میں خوشحالی آئے گی جب کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد الیاس نے بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر میں اعلی قسم کے چائینی قلمی آم کنوں مسمی مالٹا ریڈ بلڈ امرود انگوراور دیگر پودا جات کے باغات کسانوں کو محکمہ مفت لگا کر دے گا جس سے ضلع بھمبر میں خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے کسان خلوص نیت سے باغات کے لیے جگہ مہیا کریں محکمہ باغات کے علاوہ دیگر ضروری آلات بھی پودوں کی حفاظت کیلئے کسانوں کو مہیا کرے گا جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ اس سے معاشرے کے ہر شخص کی زندگی میں بہتری آئے گی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راجہ محمد الیاس نے بتایا کہ ایف ڈی پی کے تحت قلمی بیری لگانے کا پروگرام تین دن تک ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں ٹریننگ ہو گی اس پروگرام میں کام کرنے والے اہل مزدوروں کو 800روپے فی یوم دیئے جائیں گے ضلع بھمبر کے مختلف دیہاتوں میں 3ہزار کنال رقبے پر قلمی بیری اور انگور کے باغات لگائے جائیں گے ۔