سپارکو کے زیر اہتمام’’پانی کے انتظام کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال‘‘ کے عنوان سے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس 26 فروری کو ہو گی

جمعہ 23 فروری 2018 17:16

سپارکو کے زیر اہتمام’’پانی کے انتظام کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال‘‘ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سپارکو کے زیر اہتمام یونائیٹدنیشنز، پاکستان، پرنس سلطان بن عبدالعزیز انٹرنیشنل پرائز فار واٹر (پی ایس آپی ڈبلو) چوتھی بین الاقوامی کانفرنس بعنوان’’پانی کے انتظام کیلئے خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال‘‘ 26 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے داخلہ اور پلاننگ کمیشن احسن اقبال ہوں گے۔

اس کانفرنس کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال سے پانی کی کھوج، پانی کے راستوں کا تعین اور پانی کے ذخائر کی مانیٹرنگ اور جانچ پڑتال، اس کے علاوہ خطہ کے ممالک میں اس حوالہ سے تعاون پر مکالمات پیش کئے جائیں گے۔ کانفرنس کے ذریعے ترقی پذیر اور ایسے ممالک جہاں مستقبل قریب میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے، کی استطاعت اور خلائی ٹیکنالوجی سے ان ممالک کو پانی کے مسائل کے حل پر بات ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سو سے زائد غیر ملکی سائنسدان جن میں امریکہ یورپ، افریقہ، آسٹیرلیا اور خلیجی ممالک سے آنے والے اپنے شعبہ کے ماہرین حصہ لیں گے اور اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ 5 روز تک چلنے والی کانفرنس میں مختلف مکالمات، ریسرچ، سوال جواب کے سیشن کے ذریعے پاکستان کیلئے پانی سے متعلق ایسے مسائل کی نشاندہی ہو گی جن کے اوپر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کانفرنس کی اختتامی تقریب 2 مارچ کو منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :