کوئٹہ،کیسکوسٹی ڈویژن کی نادہندگان کے خلاف کارروائی ،عدم ادائیگی پرنادہندہ سرکاری محکموں،واٹرسپلائی اوراسٹریٹ لائٹس کنکشنز منقطع

جمعہ 23 فروری 2018 17:03

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ناہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہے اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر (سینٹرل )سرکل کوئٹہ کی سربراہی میں ایگزیکٹوانجینئرکیسکو سٹی ڈویژن اورایس ڈی اوز کی زیرنگرانی کیسکوٹیموںنے میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ۔ کاروائی کے دوران کاکڑکالونی اوررحمت کالونی سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے 2کنکشن، جتک آباد، کلی محمدشہی ٹائون بائی پاس کے علاقہ میںکمیونٹی واٹرسپلائی ، ایریگیشن کے واٹرسپلائی اور ایگری کلچرکے 2واٹرسپلائی کنکشنز عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے ۔

اسی طرح پٹیل باغ، کلی تاج الدین، بائی پاس، کلی احمدخان زئی، گجرمحلہ رئیسانی روڈ، خان شہید پشتون آبادکے علاقوںمیںبھی بقایاجات کے حامل محکمہ واسا کے متعدد واٹرسپلائی کنکشنز منقطع کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیسکوٹیموںنے عدم ادائیگی پر گورنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول، سپیشل ہائی سکول، یٹ روڈپرائمری سکول، شاہ و کشا روڈمحکمہ ایجوکیشن کے برقی کنکشنز جبکہ سریاب روڈ،شارع لیاقت بازار، مسجدروڈ،میکانگی روڈ، سیٹلائٹ ٹائون اورپشتون آبادکے علاقوںسے اسٹریٹ لائٹس کے کنکشنزبھی منقطع کردئیے ۔

علاوہ ازیں نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران متعددگھریلواورکمرشل صارفین کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔ کیسکونے تمام نادہندہ صارفین کو متنبہ کیاہے کہوہ پہلی فرصت میں اپنے ذمہ بجلی کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر کیسکوکی ٹیمیں مختلف علاقوںمیں ناہندگان کے برقی کنکشن بلاتفریق منقطع کررہی ہیں اورمکمل رقوم کی وصولی تک نادہندہ صارف کے کنکشنز دوبارہ نہیں لگائے جائیں گے۔ نادہندہ صارف کے کنکشنز منقطع ہونے پر کیسکو کسی نقصان یازحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :