بلوچستان میگا کرپشن کیس احتساب عدالت نے ٹھیکیدار سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی

جمعہ 23 فروری 2018 17:04

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) احتساب عدالت کے جج جناب جسٹس مجید ناصر کی عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں ٹھیکیدار سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظورکرلی۔جمعہ کو احتساب عدالت نے بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتارٹھیکیدار سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ۔ملز م نے 96کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست دی تھی جسے احتساب عدالت نے منطور کر لیاتفتیشی افسر شعیب شیخ اور نیب پراسیکیوٹر راشد گولڑہ نیب کی جانب سے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر شعیب شیخ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 46 کروڑ کے پے آڈرر وصول ہو چکے ہیں جبکہ 50 کروڑ کی جائیداد جلد بلوچستان حکومت کے سپرد کی جائیگی۔سماعت کے موقع پر اراضی کے 13ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جنہوں نے 50کروڑ جمع کرانے تک جائیداد گروی رکھنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا اگر ملزم نے مطلوبہ وقت میں رقم جمع نہ کرائی تواراضی مالکان جیل جائیں گے۔احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں گرفتارٹھیکیدار سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر کے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔

متعلقہ عنوان :