لاہور بورڈکی ناقص حکمت عملی :میٹرک کے امتحانات کیلئے منعقد کی جانے والی ورکشاپ ناکام ہو گئی

سسٹم میں خرابی کی وجہ سے تربیتی ورکشاپ ملتوی کردی گئی،کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل

جمعہ 23 فروری 2018 17:04

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) لاہور بورڈکی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے منعقد کی جانے والی ورکشاپ ناکام ہوگئی،درجنوں مردوخواتین اساتذہ ٹریننگ سنٹرزمیں انتظار کرتے رہے جبکہ سینکڑوں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سیکنڈری سکول کے سالانہ امتحانات کیلئے منعقد کی جانے والی تربیتی ورکشاپ سے غیرحاضر رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحانات سے قبل لاہوربورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانی مراکز میں تربیتی ورکشاپ کی منصوبہ بندی کی گئی تھی لیکن کنٹرولر امتحانات کی طرف سے تربیتی ورکشاپ کیلئے سٹاف کو بروقت اطلاع ہی نہیں دی گئی جس کے نتیجہ میں صوبائی دارلحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے متعدد سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تربیتی ورکشاپ میں پہنچ گئے جبکہ اکثریت ٹریننگ سے غیر حاضر رہی نیز گزشتہ روزبھی خواتین سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ہونے والی ورکشاپ کی اطلاع بھی بروقت نہ ہونے کی وجہ سے بھی سینکڑوں خواتین سپرنٹنڈنٹ حاضر نہ ہوسکیںجس کے بعدمیٹرک کے سالانہ امتحانات کیلئے منعقد کی جانے والی ورکشاپ کنٹرولرآفس کی غفلت ولاپرواہی اورنااہلی کی وجہ سے ناکام ہو گئی،کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل نے اے پی پی کو بتایا کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی تربیتی ورکشاپ ملتوی کردی گئی ہے،خواتین کی ٹریننگ ورکشاپ آج ہو گی۔

متعلقہ عنوان :