بلدیہ کورنگی کے تحت ملیر ماڈل زون یوسی 6 میں مین شاہراہ کا افتتاح

جمعہ 23 فروری 2018 17:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو بلا رنگ و نسل و مذہب بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل زون یونین کمیٹی 6کے علاقے کرسچن کالونی میں مین شاہراہ کی تعمیر کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسیحی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔

چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں مسیحی بستیوں کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر ماڈل بستی بنا ئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے افتتاح کے موقع پر کسچن کمیونٹی کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی مالی مشکلات کے باوجود ضلع کورنگی میں بسنے والے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے ہم نے نئے عزم کے ساتھ ضلع میں بسنے والے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کا آغاز کردیا ہے بہتر جلد ضلع کورنگی کی عوام مسائل کے حل کے حوالے سے اور تعمیر و ترقی میں نمایاں تبدیلی محسوس کرینگے ۔

چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی مسائل کے حل کے کئے خدمت کے عزم سے سرشار ہماری یونین کمیٹیز کے نمائندے شب روز عوامی خدمت میں مصروف ہیں ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور بنیای مسائل سے عوام کو چھٹکار ہ دلا نا ہمارا عزم ہے اور عوامی تجاویز و رہنمائی اور عوامی خدمت کے جذبہ رکھنے والے ہمارے نمائندوںاور افسران کے ٹیم کے ہمراہ ہم ضلع کورنگی کو مثالی بنا ئیں گے ۔