ْپروفیسر رفیعہ بلوچ ڈین، ڈاکٹر بہادر خان ڈاہری،کریم حاتم اورپروفیسر ابوذر واجدی ممبر مقرر

جمعہ 23 فروری 2018 17:04

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ بلوچ کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی فیکلٹی سرجری اینڈ الائیڈ سائنسز(Surgery and Allied Sciences) کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان کی تقرری ان کی ریٹائر منٹ کی تاریخ یکم اپریل 2019 ء تک ہوگی ۔ گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے کریم حاتم کو چانسلر کے نمائندے کی کیٹیگری میں جامعہ کراچی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا ہے ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی ۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ / چانسلر محمد زبیر نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیو ٹ آف ہیلتھ اینڈ بزنس منیجمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ابوذر واجدی کو ڈاکٹر غلام علی الانہ کی جگہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی کی سینڈیکیٹ کا ممبر مقرر کردیا ہے ۔ ان تقرری گذشتہ ممبر کی بقیہ معیاد تک رہے گی ۔ گورنر سندھ / چانسلر محمد زبیر نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-28 شہید بینظیر آباد سے منتخب ہونے والے رکن ڈاکٹر بہادر خان ڈاہری کو معروف فرد کی کیٹیگری میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کی سینڈیکیٹ کی کیٹیگری کا ممبر مقرر کردیا ہے ۔ ان کی تقرری کی معیاد تین برس کے لئے ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :