سینٹ کے ہال کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرنے کا جائزہ آئندہ چیئرمین سینٹ لیں گے، میاں رضا ربانی

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئندہ چیئرمین سینٹ سینٹ کے ہال کی تزئین و آرائش کے کام کے دوران سینیٹ کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرنے کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے ایوان کو بتایا کہ تزئین و آرائش کی وجہ سے کچھ عرصہ تک سینٹ کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں کرنے کی تجویز کا جائزہ 12 مارچ کو وجود میں آنے والی نئی سینٹ اور نئے چیئرمین خود لیں گے۔۔