پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمایاں پوزیشنیں لینے والے طالب علموں میں اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈز تقسیم کئے

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں لینے والے طالب علموں میں اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آرمی چیف نے پوزیشنیں لینے والے طالب علموں، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے اور ان کی کامیابی پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی بہتری کیلئے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ طالب علموں، اساتذہ، والدین اور فیکلٹی کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔