محمد فاروق حیدرخان کا سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر کوئی اکاونٹ یا آفیشل پیج نہیں ہے، ترجمان

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر و صدرمسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدرخان کا سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر کوئی اکاونٹ یا آفیشل پیج نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان کے نام سے کئی لوگوں نے فیس بک آئی ڈیز اور پیجزبنارکھے ہیں جو بارہا گزارشات کے باوجود بند نہیں کررہے ان کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :